Sabul Muallaqat السبع المعلقات

by Maktaba Tul Ishaat


Books & Reference

free



عربی زبان وادب میں وسیع معلقات کا جو مقام مرتبہ ہے وہ اہل علم پرمخفی نہیں، یہ عربی زبان کے سات شعری شہ پارے ہیں، جن کی حلاوت سلامت ، چاشنی ، روانی اور شعری خوبیوں پر اہل زبان کا دور جاہلیت میں اجماع ہو چکا تھا ، اسی اہمیت وافادیت کے پیش نظر یہ ہر زمانے میں عربی زبان کی اعلی تعلیم میں نصاب وسیع کا حصہ رہے ہیں ہمارے دینی مدارس کے نصاب میں بھی سبعہ معلقات داخل میں مختلف زبانوں میں ان معلقات کی شروح لکھی جاتی رہی ہیں، لیکن اردو زبان میں اس کی ایسی شرح کی ضرورت تھی جس میں سلیس ترجمہ کے ساتھ ساتھ الفاظ کی لغوی تحقیق صرفی اشارات و تعلیلات ضروری نحوی ترکیبیں اور خاص کر قرآنی استشہادات پر کام ہو، مولانا عتیق الرحمن صاحب ، فاضل جامعہ دار العلوم کراچی نے تصریحات کے نام سے اسی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے معلقات کی یہ شرح مرتب کی ہے ، اس کا پہلا ایڈیشن ختم ہو چکا ہے ، اب دوسرا ایڈیشن تیاری کے مرحلے میں ہے مجھے امید ہے اس شرح کو وہ حیثیت حاصل ہوگی جو اس کی ہونی چاہئے اور علماء وطلبہ میں متداول ہو کر انشاء اللہ شارح کی محنت بار آور رہے گی اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور مولا نا کومزید علمی کاموں کی عطا فرمائے۔آمین!.مولانا ابن الحسن عباسی